حکومت عوامی احتساب سے بچنے کیلئے اظہار آزادی رائے چھیننا چاہتی ہے: افتخار چودھری

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری / صدر پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی نے اسلام آباد ڈی چوک میں کسانوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی ہے اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے کسانوں پرہونے والے حکومتی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کسانوں کے جائز حقوق کی حمایت کرتی ہے۔ حکومت بزورِ طاقت عوام سے اظہارِ آزادی رائے چھیننا چاہتی ہے تا کہ عوامی احتساب سے بچ سکے۔ حکومتِ کو وعدوں کی سیاست سے نکل کر زراعت کے شعبے میں عملی اقدامات کرنے چاہئیں کہ کسانوں کو اُن کی محنت کا پھل مل سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...