بیروت (اے پی پی) لبنان کے دارلحکومت بیروت کے نواحی علاقے میں پولیس کی جانب سے حراست میں لینے کی کوشش کے دوران مشتبہ جنگجو نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم نے النبی عثمان قصبے میں ایک مکان میں دو مشتبہ اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ مکان میں موجود دونوں شدت پسندوں نے پولیس پر جوابی فائرنگ کی اور پک اپ‘ گاڑی کے ذریعے فرار کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے ان کا محاصرہ کرلیا اورانہیں پکڑنے کی کوشش کی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
لبنان:گرفتاری کی کوشش پراشتہاری نے خود کو دھماکے سے اڑالیا
May 28, 2017