ماسکو (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ فرانس کے دورے کے دوران صدر پیوٹن کسی صورت امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نہیں کر سکتے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر آج سے فرانس کا دورہ شروع کریں گے۔ پیسکوف نے رپورٹرز کو بتایا کہ دونوں صدور کے درمیان ملاقات کا کوئی امکان نہیں کیونکہ وہ دو مختلف ملکوں میں ہوں گے اور ان کے درمیان ابھی تک کسی ملاقات کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔