کشمور(نامہ نگار) بخشا پور میں سول سوسائٹی اور شہریوں کی جانب سے انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بخشا پور عبدالحمید پہنور کی تبادلے کے خلاف سول سوسائٹی اور شہریوں کی جانب سے حمایت میں انڈس ہائی وے بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دیاگیا۔ وسیم ڈومکی شکیل ڈومکی اورشعیب نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی ایس پی بخشا پور ایک اچھا اور ایماندار پولیس افسر ہے۔ انہوں نے پورے علاقے میں امن و امان قائم کرکے کئی اشتہاری اور روپوش مجرم گرفتار کئے ہیں ہم آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کے ڈی ایس پی بخشا پور عبد الحمید پہنور کا تبادلہ روکا جائے۔