بھٹو کو عوام کے دلوں سے کوئی نکال نہیں سکتا:کرشنا کولہی

May 28, 2018

جھڈو(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کولہی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔ پیپلز پارٹی صوبوں کی زنجیر ہے کرشنا کولہی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب گوٹھ تاج کپری جھڈو میں ہوئی جس میں کولہی برادری کے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ کرشنا کولہی نے کہا کہ غریب عوام کو ہمیشہ پی پی نے عزت اور اعلیٰ عہدوں سے نوازا ہے خاص طور پر خواتین کو ہمیشہ بڑے عہدوں سے نوازا ہے۔ اس ملک کے تمام بحرانوں کو صرف پی پی ہی حل کرسکتی ہے۔

مزیدخبریں