اسلام آباد (محمد نواز رضا) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی 10 ماہ کی وزارت عظمیٰ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور مختصر مدت میں وفاقی کابینہ کے ریکارڈ اجلاسوں کی صدارت کی۔ اسی طرح ایک روز میں 8 سے 10 اجلاسوں کی صدارت کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کم و بیش روزانہ 12 سے 14 گھنٹے تک دفتری امور کو نمٹایا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پچھلے 10 ماہ کے دوران ایک ایک دن میں دو سے تین ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے کہا کہ انہوں نے اس قدر تعداد میں ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھے ہیں کہ وہا ن کے افتتاح کر کے تھک گئے ہیں۔ اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پچھلے 5 سالوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے وہ 31 مئی 2018 ءسے قبل ان تمام ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح جو ان کے دور میں شروع کئے گئے کرنے کیلئے ہر روز دو سے تین منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران حکومت کی 5 سالہ کارکردگی بیان کرینگے۔ حکومت کی طرف سے 5 سالہ بیلنس شیٹ بھی جاری کیئے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی 10 ماہ کی وزارت عظمیٰ کے دوران اتوار کو چھٹی نہیں کی کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ میٹنگز کی صدارت کی۔ 10 ہزار 400 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی۔ پشاور سے کراچی تک موٹر وے کم و بیش مکمل ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم ہا¶س صرف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کیلئے استعمال کیا اور اپنے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ وزیراعظم ہا¶س میں کی جہاں انہوںنے گنتی کے احباب کو مدعو کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک رات بھی وزیراعظم ہا¶س میں قیام نہیں کیا۔ وہ 10 ماہ کی وزارت عظمیٰ کے دوران میڈیا سے دور دور رہے۔ ایک دو پریس کانفرنس کے سوا کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔
کام تاریخ