بیجنگ(آن لائن)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں برکینافاسو کے وزیر خارجہ الفا بیری کے ہمراہ عوامی جمہوریہ چین اور برکینافاسو کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے جس کے بعد اسی روز سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات باقاعدہ بحال ہو گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق فریقین نے اتفاق کیا کہ ایک دوسرے کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائیگا،ایک دوسرے کیخلاف عدم جارحیت اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر گامزن رہتے ہوئے باہمی مفادات اور برابری ،پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کے مطابق دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا جائے۔