این اے 90 سرگودھا میں جہانگیر ترین نے پارٹی ٹکٹ ڈاکٹر نادیہ عزیز کو دیدیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) سرگودھا کے حلقہ این اے 90 کے ٹکٹ کیلئے جہانگیر ترین شاہ محمود قریشی آمنے سامنے، جہانگیرنے این اے 90 کا ٹکٹ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کرآنیوالی ڈاکٹر نادیہ عزیز کو دیدیا جس پر شاہ محمود قریشی اس حلقہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار ممتاز اختر کاہلوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے۔ دونوں امیدواروں میں ٹکٹ کی جنگ، اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، اس کا پتہ آنے والا وقت بتائیگا۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے این اے 90 کے ٹکٹ ملنے کے وعدے پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد جہانگیر ترین نے انہیں ٹکٹ کا وعدہ کیا تھا۔ اس علاقے میں گزشتہ پانچ سال سے تحریک انصاف کی سیکرٹریٹ چلانے والے ممتاز کاہلوں کو نظرانداز کرکے نئی آنیوالی امیدوار کو ٹکٹ دینے پر اس حلقہ میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے کھل کر مخالفت کی جس کے بعد ممتاز کاہلوں نے جہانگیر ترین کے گھر کے باہر دھرنا بھی دیا۔ بعد میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس پر شاہ محمود قریشی نے انکی حمایت کا اعلان کیا۔ ٹکٹ پارٹی کے پرانے ورکرز کو دلوانے کی یقین دہانی کروائی۔ جہانگیر ترین سے این اے 90 کے ٹکٹ پر چپقلش بھی ہوئی اورشاہ محمو قریشی کھل کر سامنے آ گئے۔ مسلم لیگ (Wنi)Q چھوڑ کر اقتدار کی لالچ میں تحریک انصاف میں شمولیت کرنیوالی رکن صوبائی اسمبلی ہیں تو دوسری طرف عرصہ دراز سے تحریک انصاف کے نظریاتی ساتھی ممتاز اختر کاہلوں ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت اب نظریاتی امیدوار کو ٹکٹ دیتی ہے یا پھر نئی آنے والی امیدوار کو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...