سیالکوٹ+ کوئٹہ (نامہ نگار+ بیورو رپورٹ) ترکی سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 25 پاکستانیوں کو ائر پورٹ پر ایف آئی اے عملہ نے گرفتار کرلیا۔ شبیر اور 23 پاکستانی انسانی سمگلروں کو لاکھوں روپے دے کر بغیر ویزہ کے ترکی پہنچے تھے جہاں گرفتار ہوئے اور ڈی پورٹ کردیا گیا۔ ائرعریبیہ کی فلائٹ G9551 پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے، انہیں ایف آئی اے عملہ نے گرفتار کرکے تفتیش کیلئے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کردیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔ بیورو رپورٹ کے مطابق تفتان بارڈر پر اتوار کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے گرفتار 43 پاکستانی باشندوں کو لیویز کے حوالے کردیا۔ لیویز یک مطابق یہ افراد غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے تھے اور روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپی ممالک جانا چاہتے تھے۔ لیویز نے گرفتار افراد کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
ترکی سے ڈیپورٹ 25 پاکستانی سیالکوٹ ائرپورٹ سے گرفتار، ایران سے پکڑے 43 افراد تفتان بارڈر پر لیویز کے حوالے
May 28, 2018