ملتان (نمائندہ خصوصی) بے روزگاری سے تنگ نوجوان خود کشی کیلئے موبائل کمپنی کے ٹاور پر چڑھ گیا۔ کچی آبادی گودڑی کا رہائشی نعیم موبائل کمپنی کے 60 فٹ اونچے ٹاور پر چڑھ گیا جسے اتارنے کیلئے اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے مگر نعیم نے کسی کی نہ سنی۔ نعیم کے رشتہ دار اور بہن بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعیم کو سمجھا بجھا کر نیچے اترنے کا کہا، نعیم جیسے ہی کھمبے سے اترا پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ نعیم کی ریڑھی چند روز قبل کارپوریشن والے اٹھا کر لے گئے تھے جس سے دلبرداشتہ ہو کر نعیم نے یہ اقدام اٹھایا۔
ملتان: بیروزگاری سے تنگ ریڑھی بان ٹاور پر چڑھ گیا، خودکشی کی دھمکی
May 28, 2018