سی ایس ایس کے امیدوارجہاد اوردہشتگردی کے مابین فرق کرنے میں ناکام رہے: سرکاری رپورٹ

اسلام آباد(صباح نیوز) مقابلے کا(سی ایس ایس) امتحان دینے والے امیدوارجہاد اوردہشت گردی کے مابین واضح کرنے سے قاصر رہے ، سی ایس ایس کے 99فیصد امیدوار قرآن وحدیث کے حوالے دینے میںکمزور تھے سرکاری طور پر اعتراف کرلیا گیا کہ سی ایس ایس امتحان دینے والوں کا سب سے بڑا مسئلہ انگلش زبان بن گئی ہے، رپورٹ میں اسلامیات کے پرچے میں بھی امیدوراوں کی کارکردگی غیرتسلی بخش قراردے دی گئی ۔اس خبر رساں ادارے کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان کی حالیہ جاری رپورٹ کی دستیاب دستاویزات کے مطابق سی ایس ایس امتحان میں امیدوارواں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ انگلش زبان کاہے۔یہ رپورٹ مقابلے کے امتحان میں اکثریتی امیدوارں کی ناکامی پر جاری کی گئی ہے ۔ سی ایس ایس امتحان کے لازمی مضامین میں کسی اہم موضوع پر مضمون لکھنا،انگلش میں مہارت،حالات حاضرہ اور اسلامیات شامل ہیں۔90فی صد سے زائد امیدواروں کی ناکامی کے بعد پاکستان میں پہلی بار سی ایس ایس پرچوں (پیپرز)کاتجزیہ کیا گیا جس سے معلوم ہواہے کہ سی ایس ایس امتحان دینے والے اکثر امیدوروں کی انگلش خاص کر گرائمربہت کمزور ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ سوالوں کے مناسب جواب نہیں دے پاتے ۔اکثرامیدورار مضمون لکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں اور نہ ہی وہ مضموںمیں کسی موضوع ہرکسی قسم کا تجزیہ کرپاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن