اسد درانی کا ”را“ کے سابق سربراہ سے مل کر کتاب لکھنا ناقابل معافی جرم کیا ہے: اویس نورانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ 4 جون کو ایم ایم اے کے منشور کا اعلان کیا جائے گا۔ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان خوش آئند ہے۔ 25 جولائی کے انتخابی معرکے میں ایم ایم اے سرخرو ہو گی۔ الیکشن میں حق اور باطل کا تاریخی مقابلہ ہو گا۔ جنرل اسد درانی نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ کے ساتھ مل کر کتاب تحریر کر کے ناقابل معافی جرم کیا ہے۔ اسد درانی کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔ نگران حکومت پر اپوزیشن اور حکومت کا اتفاق رائے نہ ہونا افسوسناک ہے۔ایک دوسرے کو قبول نہ کرنے کا کلچر ہی غیر جمہوری قوتوں کے لئے راستہ ہموار کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن