کابل (نیٹ نیوز) افغانستان میں حکومت نے لائیو سٹاک کے شعبہ کو ترقی دینے کے ہنگامی منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس سلسلہ میں ایک وفد کو یورپ کے دورے پر بھیجا گیا تھا جس نے رپورٹ تیار کرکے حکومت کو دی اور اس حوالے سے سفارشات بھی مرتب کی ہیں۔ اس صنعت سے افغان حکومت سالانہ کروڑوں ڈالر زرمبادلہ کماتی ہے اور اس کی معیشت کا انحصار بڑی حد تک اس شعبہ پر ہے۔