کنجوانی: کرنٹ لگنے سے 10 سالہ لڑکا جاں بحق، مزمل کو ساتھی نے پنکھے پر دھکا دیکر گرایا

May 28, 2018

کنجوانی(نامہ نگار)کرنٹ لگنے سے 10 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا، نعش گھر پہنچنے پر کہرام برپا، والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ گڑھ فتح شاہ کے رہائشی محنت کش یاسین اعوان کا 10 سالہ بیٹا بلال اڈے پر واقع مزمل کی موٹر سائیکل ورکشاپ پر کام کرتا تھادوپہر کے وقت وہ دکان پر کام کرنے والے دیگر لڑکوں کے ہمراہ کھانا کھا رہا تھاکہ اچانک ایک لڑکے نے اسے دھکا دیا جس سے وہ بجلی کے پنکھے پر گر گیا اور کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مزیدخبریں