شیخوپورہ میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیرفعال، مہنگائی بے قابو

فیروزوالا (نامہ نگار) تحصیل فیروزوالا اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہونے اور مجسٹریٹوں کی فرضی کارروائیوں کے باعث مہنگائی بے قابو ہو گئی۔ جب کہ دکانوں اور ٹھیلوں سے ریٹ لسٹیں بھی غائب کر دی گئی ہیں۔ شہریوں کو معیاری سستی اشیا خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی سطحی پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جنہیں بازاروں مارکیٹوں کا اچانک وزٹ کرنے اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے مگر کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہونے سے چھاپوں کا سلسلہ شروع نہ کیا گیا بلکہ مجسٹریٹوں اور دیگر افسران نے فرضی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ بازاروں اور دکانوں پر اشیا انتہائی مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں۔ سستے رمضان بازاروں میںبھی ناقص اشیا اور مہنگی فروخت ہو رہی ہیں شہری حلقوں نے حکومت پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی جائے اور فرضی کارروائیاں کرنے والے افسران کو معطل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...