لاہور (نامہ نگار )لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ سازوں ، فروخت کر نے، اڑانے و الوں اور ون ویلرز کے خلاف موئثر کارروائی کرتے ہوئے100 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے معلوم ہو اہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر معین مسعود نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بازی، پتنگ سازی اور فروخت کرنے والوں اور ون ویلرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر شہر میںپتنگ بازی کے10مقدمات درج کرکے10ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے200سے زائد پتنگیں،50پنی ڈور اوردیگر سامان برآمد کیا گیا۔ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈائون میں 50مقدمات درج کر کے 90 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرمعین مسعود نے کہاکہ شہر میں کسی کو بھی جان لیوا کھیل کھیلنے کے اجازت نہیں دے سکتے۔والدین اپنے بچوں کو ایسے خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔
پولیس کارروائی‘ 10پتنگ باز‘ 90 ون ویلر گرفتار
May 28, 2018