چولستان‘ 6شکاری گرفتار‘ 2لاکھ سے زائد کا جرمانہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چولستان میں غیر قانونی شکار پر چھ شکاری گرفتارکرکے 2 لاکھ 30 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کرلیا گیا، ملزمان ٹوبہ کنڈی والا میں چنکارہ کا غیر قانونی شکار کھیلتے ہوئے پکڑ ے گئے ۔ ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسر رحیم یار خان مجاہد کلیم کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک شکاری پارٹی چولستان میں داخل ہوئی ہے جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر صوبہ خان، حبیب اللہ ، گل خان، مرتضی ، محمد اقبال اور محمد اکبر پر مشتمل شکاری پارٹی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے سامان شکار جس میں ایک ویگو ڈالا، دو قیمتی بندوقیں، گولیاں اور آلات شکار برآمد کر لیا۔ ملزمان کی محکمانہ معاوضہ پیش کرنے کی درخواست پر ان سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب خالدعیاض خان نے ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسر رحیم یار خان مجاہد کلیم اور ان کی چھاپہ مار ٹیم میں شامل دیگر سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرض شناس افسران و اہلکاران محکمہ کا اثاثہ ہیں اور ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے چھاپہ مار ٹیم کو اعلی کارکردگی پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کر تے ہوئے صوبہ بھر کے افسران کو ہدائت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوںمیں غیر قانونی شکار روکنے کی مہم میں تیز یلائیں اور وائلڈ لائف ایکٹ کی عملداری ہرصورت یقینی بنا ئیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...