پنجاب کے نامزد نگران وزیرِاعلیٰ ناصر کھوسہ کے حالات زندگی پر ایک نظر

May 28, 2018 | 21:28

ویب ڈیسک

  پنجاب کے نامزد نگران وزیرِاعلی ناصر خان کھوسہ سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ اور آئی جی بلوچستان اور ڈی جی ایف آئی اے رہنے والے طارق کھوسہ کے بھائی ہیں ،ناصر کھوسہ سابق چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری ٹو پی ایم ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، ایڈیشنل سیکرٹری وزیرِاعظم سیکریٹریٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس پنجاب ، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد بھی رہ چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور محمود الرشید کی طویل مشاورت کے بعد ناصر خان کھوسہ کو پنجاب کا نگران وزیرِاعلی نامزد کیاگیاہے ۔نئے نامزد کردہ وزیرِاعلی پنجاب ناصر خان کھوسہ نے امریکا سے پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ان کا تعلق چھٹے کامن سے ہے۔ ماضی میں وہ کئی اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ناصر خان کھوسہ سابق چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری ٹو پی ایم اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ وہ ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر رہ چکے ہیں جبکہ پنجاب آنے سے قبل وہ ایڈیشنل سیکرٹری وزیرِاعظم سیکریٹریٹ تھے۔وزیرِاعلی پنجاب شہباز شریف کے دور میں ناصر خان کھوسہ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد رہے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی ناصر خان کھوسہ شامل تھے۔ناصر خان کھوسہ کے ایک بھائی جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے جج ہیں، دوسرے بھائی طارق کھوسہ آئی جی بلوچستان اور ڈی جی ایف آئی اے رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں