28مئی یوم تکبیر

May 28, 2019

فرحان شوکت ہنجرا

قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت علامہ اقبال کے افکار اور تحریک پاکستان کے فرزندان کی جانثاری ،مائوں،بہنوں،بیٹوں ،بیٹیوں کی عزت ،غیرت کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے نام پر قابض انگریز اور اس سے بھی متاثر ہندو بنئے سے14 اگست 1947 ء 27 رمضان المبارک کو ایک آزاد ،خود مختار اسلامی ریات نصیب ہوئی جسے اسلامی جمہوریہ پاکستان کہتے ہیں یہ دنیا بھر کے دیگر مسلمانوں کے لیے بھی بہت دیدنی خوشی کا دن تھا کہ بر اعظم ایشیا میں اللہ تعالیٰ کا انعام پاکستان کرہ ارض کے نقشے پر نمودار ہوا تھا اور اس کے بعد 28 مئی 1998 ء پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے باعث فخر دن تھا جب اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور امت مسلمہ کے ممالک کی پہلی ایٹمی قوت بنا۔پاکستان سمیت ترکی،افریقی مسلم ممالک ،انڈونیشیا حتیٰ کہ سودیت یونین سے الگ ہوکر آزاد مسلم ریاستوں کے لوگ بڑی آن شان سے یہی کہتے تھے کہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا ایسا ہی ہے جسے ہم خود ایٹمی قوت بن گئے ہیں کیو نکہ مسلمان عقیدے کے اعتبار سے یک جان ،،جسد واحد،،ہیں 28 مئی 1998 ء جب چاغی کے علاقہ میں ایٹمی دھماکہ ہوا تو ملک کی فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی ۔ادھر ملت اسلامیہ پاکستان کا ہر طبقہ سجدہ شکر،نوافل اور ملی جذبات کا اظہار کر رہا تھا تو امریکہ اسرائیل اور مشرقی بارڈر پر بھارت و بھارتی فوج کے اوسان خطا ہو گئے۔امریکہ بھی پاکستان کے کامیاب ایٹمی دھماکے کو برداشت نہ کر سکا اور فورا ہی پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں اور امریکہ ،یورپی ،بھارتی چینلوں نے پاکستان کے ایٹمی دھماکے کو اسے اسلامی بم قرار دے دیا حالانکہ پاکستان نے تو پہلے 6 ملکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کیے ان چھ ممالک میں امریکہ،برطانیہ ،فرانس نے جب ایٹمی دھماکے کیے تو کسی نے نہیں کہا کہ یہ عیسائی ایٹم بم،روس کا کمیونزم بم،اسرائیل کا یہودی بم،بھارت کا ہندو بم ہیں۔لیکن جب پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور پر امن مقاصد کے لیے ایٹمی دھماکہ کیا تو اس کے ایٹم بمکو اسلامی بم قرار دے کر تعصب کا مظاہرہ کیا گیا۔
امریکہ نے جاپان میں ہیرو شیما،ناگا ساکی پر ایٹم بم گرا کر لاکھوں جاپانیوں کو لقمہ اجل بنا دیا اور آج وہ انسانی حقوق کا چمپئن بنا ہوا ہے۔اسرائیل نے فلسطینیوں پر عرسہ حیات تنگ کر رکھا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور سیاچن پر بھی ناجائز تسلط جمائے ہوئے ہے۔پوری دنیا میں امریکہ ،اسرائیل ،بھارت روس اور یورپی ممالک نے مسلمانوں پر عرسہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔مسلمان ممالک کی آزادی ،خود مختاری ،قومی سلامتی پر ہر طرح سے حملہ آور ہیں۔افغانستان پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے غاصبانہ قبضہ کیا اور کہتے ہیں کہ ہم تو افغانستان مین امن و استحکام کے لیے آئے ہیں اسے کہتے ہیں ،،نالے چو ر تے نالے چتر،،قیام پاکستان کے لیے لاکھوں جانوں کا نذارانہ دیا گیا آج ملک کا لا دین ،سیکولر لبرل بھاتی واہگہ بارڈر پر پاک بھارت سرحد کو خونی لکیر کہنے والے امن کی آشا کے نام پر گھنائونے کھیل کھیلنے والے کہتے ہیں کہ یہ دونوں ممالک کے امن ،پیار محبت کے درمیان رکاوٹ ہے۔
پاکستان کا ایٹمی پروگرام پر امن،پاکستان سمیت دنیا کے تحفظ کی ضمانت ہے۔امریکہ بھارت انسانیت کے قاتل ہیں۔پوری قوم 28 مئی کو یوم تکبر پر مساجد میں خصوصی نوافل میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں اپنے عسکری اداروں سے والہانہ محبت ،شہدا کے مرقد پر فاتحہ خوانی اور قومی پرچم سے لبریز ریلیوں کا انعقاد کریں۔اسی 28مئی کے حوالے سے یہ بھی تحریر کرنا چاہتا ہوں کہ راقم پاکستان کے ایٹمی دھماکے کرنے کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ کی تحریک میں ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے شریک رہا جس دن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تو ہم پنجاب یونیورسٹی سے اسلامیہ کالج سول لائنز کے لیے نکلے اور جمعیت نے طے کیا کہ نماز مغرب کے بعد مال روڈ پر پاکستان کے ایٹمی دھماکے کی خوشی مین جوش ریلی نکالی جائے گی لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اس دن ریلی سے قبل آتش بازی کا سامان پھٹنے سے راقم سمیت جمعیت کے درجنوں کارکنان شدید زخمی ہوئے اسی واقعہ میں میرا بایاں بازو بھی زہر پھیلنے کی وجہ سے کاٹ دیا گیا جس کا کھبی افسوس نہیں ہوا کیونکہ پاکستان کی آزادی ،قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جان بھی کام آجائے تو یہ فخر کی بات ہے۔پاکستان پائندہ باد ،افواج پاکستان اور اس کا ایٹمی پروگرام زندہ باد۔

مزیدخبریں