یوم تکبیر قوم کے غیرمتزلزل ارادے اوراتحاد و یکجہتی کی درخشندہ مثال ہے:امیر العظیم

لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ یوم تکبیر دشمن کے مقابلے میں قوم کے غیر متزلزل ارادے اور اتحاد و یکجہتی کی درخشندہ مثال ہے۔ 28مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں نے ملک و قوم کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔ ہندوستان کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں جس جرأت و بہادری کا مظاہرہ سیاسی جماعتوں اور عسکری اداروں نے مل کر کیا ، اس نے بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن