لاہور (سیف اللہ سپرا ) ملک کے اندر امن و امان کی بحالی اور صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے تفریحی سرگرمیوں کا ہونا بہت ضروری ہے تفریحی سہولتوں میں اضافہ کرکے جرائم کی شرح کم کی جا سکتی ہے اس کے علاوہ تفریحی سہولتوں میں اضافے سے معیشت بھی بہتر ہو سکتی ہیں سرکس بالاغ اور تفریح کا موثر ترین ذریعہ ہے اس کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے اگر حکومت اس کی سرپرستی کرلے تو یہ انڈسٹری ملک کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار معروف فلمساز اور فرزند سرکس کے چیئرمین میاں راشد فرزند نے نمائندہ نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ صرف لاہور میں روزانہ لاکھوں ڈکیتیاں ہوتی ہیں اس طرح دوسرے جرائم میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس کی ایک بڑی وجہ تفریحی سہولتوں کی کمی ہے جن ملکوں میں تفریحی سہولتیں زیادہ ہوں میں وہاں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے تفریحی سہولتوں میں اضافہ کرکے جرائم کی شرح کم کی جا سکتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرکس واحد انڈسٹری ہے جس کے شوز ملک کے بڑے شہروں سے لیکر چھوٹے دیہات تک بھی ہوتے ہیں اور جس جگہ سرکس کے شوز ہوتے ہیں وہاں پر لوگوں کیلئے نہ صرف تفریح کا سامان ہوتا ہے بلکہ وہاں پر معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوتا یعنی ٹرانسپوٹر ہوٹل اور دیگر تجارتی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں معاشرتی اصلاح کا بھی بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
انڈسٹری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، میاں راشد فرزند امن و امان کیلئے تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے: نمائندہ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو
May 28, 2019