لاہور( نمائندہ خصوصی)چینی نائب صدرکی صوبائی دارلحکومت آمد پر سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا شہریوں سے بروز منگل صبح 07 بجے سے 11 بجے دن تک مال روڈ گورنر ہاؤس سے رنگ روڈ تک سفر کرنے سے پرہیز کی ہدایت ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری بتی چوک سے جانب مینار پاکستان روڈ استعمال کرنے سے اجتناب کریں، مال روڈ ریگل چوک سے کینٹ جانے والی ٹریفک کو فیصل چوک سے گنگارام چوک، جیل روڈ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا، مال روڈ الحمرا ہال سے جانب گورنر ہاؤس، پل نہر مال، کینٹ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری مال روڈ الحمرا سے کینٹ جانے کیلئے پریس کلب چوک، ٹھنڈی سڑک، علامہ اقبال روڈ استعمال کر سکتے ہیں،برکی، پیراگون، گرین سٹی سے کینٹ آنے والے شہری علامہ اقبال روڈ کو ترجیح دیں، پیر بہار چوک سے جانب کینٹ مکمل ڈائیورشن ہوگی، شاہدرہ سے لاہور آنے والی ٹریفک شاہدرہ سے بیگم کوٹ چوک، السعید چوک، سگیاں پل، سگیاں چوک سے لاہور داخل ہو سکے گی، عسکری 10 کے رہائشی ایئرپورٹ گیٹ کو استعمال کرتے ہوئے براستہ بھٹہ چوک، آر اے بازار، کینٹ داخل ہو سکیں گے، سی ٹی او کی ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود وارڈنز سے راہنمائی لینے کی اپیل، سی ٹی او کا کہنا ہے کہ تمام ڈائیورشن پوائنٹس پر اضافی وارڈنز تعینات، متبادل راستوں پر ٹریفک کو تواں دواں رکھا جائے گا
چینی نائب صدرکے صوبائی دارلحکومت کے دورے کے موقع پر ٹریفک پلان جاری
May 28, 2019