انگلش بسکٹ نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے جنون کا تیار کردہ ترانہ ’سوپر ہے پورا پاکستان‘ جاری کر دیا

May 28, 2019

کراچی (پ ر) اپنے قیام کے وقت سے ہی انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (ای بی ایم) برانڈیڈ بسکٹ انڈسٹری میں قائد کی حیثیت رکھتا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران اپنی مصنوعات کے معیار میں مسلسل بلندی اور مارکیٹ اسٹریٹیجی کے ذریعے اس نے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کی ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کا آغاز جلد ہونے والا ہے اور اس موقع پر ای بی ایم نے ، ہر شخص کے پسندیدہ راک بینڈ، جنون کے تعاون سے،ورلڈ کپ کے لیے نیا ترانہ جاری کیا ہے۔یہ اقدام ’سوپر ہے پوراپاکستان’ پلیٹ فارم کے تسلسل میں ہے جس کا مقصد پاکستان کے مثبت تاثر کو مزید اجاگرکرنا اور اس کیمپین کے ذریعے ہر کمیونیٹی کی کھیلوں سے محبت کو اپنے قومی فخر کے طور پر ظاہر کرنا ہے۔یہ ٹریک گزشتہ 15برسوں کے دوران جنون کا پہلا باضابطہ گانا ہے۔یہ ترانہ پاکستان میں پائے جانے والے وسیع تنوع پر مرکوز ہے۔ سوپر ہے پورا پاکستان کا ہدف تمام پاکستانیوں کے جنون اور جذبہ کو سراہناہے، بالخصوص غیر نمایاں اقلیتوں کی کرکٹ اور پاکستان سے محبت کو اجاگر کرنا ہے۔

مزیدخبریں