تائی پے(این این آئی)چین اور تائیوان کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں امریکی و تائیوانی سکیورٹی اہلکاروں کے مابین غیر معمولی میٹنگ ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ چار دہائیوں میں امریکا اور تائیوان کے درمیان یہ پہلی ایسی رابطہ کاری ہے۔ دونوں ملکوں کے سکیورٹی حکام کی حالیہ میٹنگ سن 1979 میں سفارتی تعلقات کے منقطع ہونے کے بعد ہوئی۔ تائیوان کے قومی سلامتی کے مشیر نے رواں ماہ کے اوائل میں اپنے امریکی ہم منصب جان بولٹن کے ساتھ ملاقات کی تھی اور حالیہ رابطے کو اْسی کا تسلسل قرار دیا گیا ہے۔