اسلام آباد(صباح نیوز)ترکی کے طلبہ کا ایک گروپ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے چھ ہفتے دورانیہ پر مشتمل "اردو لنگوئج کورس"کی تربیت حاصل کرے گا ٗ یہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کسی مسلم برادر ملک کے طلبہ اردو کے فروغ کے لئے اوپن یونیورسٹی کو جائن کریں گے۔اس حوالے سے ترکش سٹوڈنٹس فیڈریشن اور اوپن یونیورسٹی کے مابین معاہدے پر اتفاق ہوچکا ہے۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلیمی شعبے میں اشتراک عمل یونیورسٹی کے لئے ایک اعزاز ہوگا۔