پولیس نے مقدمہ سے دارالصحت کے مالک کا نام نکال دیا

May 28, 2019

کراچی(نوائے وقت رپورٹ)پولیس نے نشوا مقدمہ سے دارالصحت اسپتال گلستان جوہر کراچی کے مالک عامر چشتی اورعلی فرحان سمیت دیگر کا نام نکال کر آغا معیز اور ثوبیہ کو قصوروار ٹھہرا دیاہے۔پیرکوپولیس کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے تفتیشی افسر نے چالان میں عدالت سے استدعا کی کہ نشوا کے والد اور ملزمان کے درمیان صلح و سمجھوتہ ہو چکا ہے لہذا مقدمہ ختم کیا جائے۔عدالت نے پیش کردہ چالان منظور کرنے سے انکار کردیا اور صلح نامے کی تصدیق کے لیے نشوا کے والد اور تفتیشی افسر کو آج(منگل)طلب کرلیا۔نشوا مقدمہ میں دارالصحت اسپتال گلستان جوہر کراچی کے مالک عامر چشتی اور علی فرحان سمیت پانچ ضمانت پر ہیں جب کہ خاتون نرس ثوبیہ اورآغاز معیز سمیت چار جیل میں ہیں۔

مزیدخبریں