کراچی(وقائع نگار)وفاقی وزیر مراد سعید کے قومی اسمبلی میں بیان پر سندھ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید صرف شعلہ بیانی کے ہنر سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں۔ قبائلی علاقوں کے انتشار کا ملبہ پیپلز پارٹی پر ڈالنے کی سازش ہے۔ مراد سعید کے ماضی سے بچہ بچہ واقف ہے ، وہ قوم کو بے وقوف نہ بنائیں۔ مراد سعید چیخ چیخ کر تقریر کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے معاملات کو کراچی سے جوڑنا مراد سعید کی بدنیتی ہے۔ مراد سعید اپنی خطابت کے جوہر سے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ جب حکومت سے معاملات نہیں سنبھل رہے تو پیپلز پارٹی کو مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ مراد سعید کی مثال الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والا معاملہ ہے ۔
مراد سعید عوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں،مرتضی وہاب
May 28, 2019