ویتنام میں سوائن فلْو کے تدارک کے لیے 5 لاکھ سوروں کو تلف کردیاگیا

ہنوئی(این این آئی)جنوب مشرقی ایشیائی ریاست ویتنام میں سوائن فلْو کی وبا کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کے دوران پانچ لاکھ سے زائد سوروں کو تلف کر دیا گیا۔ اس طرح اب تک ایسے ہلاک کیے جانے والے جانوروں کی تعداد سترہ لاکھ ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ مجموعی طور پر ویتنام میںغول کی صورت میں رکھے جانے والے سوروں کی پانچ فیصد تعداد کا صفایا ہوگیا ہے۔ اس ملک میں سوائن فلْو کے وائرس کی پہلی بار موجودگی کی تصدیق رواں برس فروری میں ہوئی تھی۔ یہ اس وقت تریسٹھ ویتانمی صوبوں میں سے تینتالیس میں پھیل چکا ہے۔ یہ افریقین سوائن فلْو کی قسم ہے جو ویتنام میں پھیلی ہوئی ہے۔ تین چھوتھائی ویتنامی آبادی کو خنزیر کا گوشت بہت پسند ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...