شمالی وزیرستان: پوسٹ پر دہشتگردی کا حملہ ناکام، اہلکار شہید

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ جب کہ فوج کی ایک پٹرولنگ پارٹی کو مقامی نالہ سے پانچ لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے وادی شوال کی مکی گڑھ چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے مؤثر کارروائی کی گئی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی شہید ہوا۔ جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔ پیٹرولنگ کے دوران بویا کے علاقے میں نالے سے گولیاں لگی 5 نعشیں ملی ہیں جو گزشتہ روز حملے کا نشانہ بننے والی خاڑ کمر چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر پائی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 5 نعشیں فائر کمر چوکی سے ڈیڑھ کلو میٹر دور نالے سے ملیں۔ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ چیک پوسٹ حملے میں 5 جوان زخمی ہوئے تھے جبکہ تین حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن