ورلڈکپ میں مخالف ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کروں گا:شاداب خان

May 28, 2019

لندن (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر شاداب خان نے ورلڈ کپ سے قبل خطرناک عزائم ظاہر کر دیئے۔شاداب خان کے مطابق میچز کے دوران آپ کی نظریں زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینے پر مرکوز ہوتی ہیں، اگر آپ اپنے مقصد میں کامیاب رہتے ہیں تو آپ حریف سائیڈ کو 300سے کم رنز تک محدود کر سکتے ہیں۔قومی اسپنر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ ٹریک پر رنز بنانے کی اوسط 6 رنز سے زیادہ ہے، بیٹنگ وکٹوں پرآپ کو وکٹیں لینے کی ضرورت ہوتی ہے، ان دوسرے بولرز کی طرح میری بھی کوشش ہوگی کہ وہ جلد از جلد بیٹسمینوں کو پویلین کا راستہ دکھا کر اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کر سکوں۔

مزیدخبریں