ہمبنٹوٹا(آئی این پی)سری لنکا اور پاکستان انڈر۔19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کی انڈر19 ٹیم کو پہلا میچ میں 26رنز سے شکست دی تھی۔