گربین ، پیٹرا ، کرسٹینا، انستاسیا اور مارکیٹا فرنچ اوپن کے دوسرے رائونڈ میں

May 28, 2019

پیرس(سپورٹس ڈیسک،)گربین مگروزا، پیٹرا مارٹک، کرسٹینا کوسووا، انستاسیا پوٹاپووا، مارکیٹا وونڈروسووا اور جوہانا لارسن سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں، اینجلیق کربر اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔فرانس میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے ابتدائی روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں اسپینش کھلاڑی گربین مگروزا نے امریکن کھلاڑی ٹیلر ٹائونسینڈ کو 5-7، 6-2 اور 6-2 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، کروشین کھلاڑی پیٹرا مارٹک نے اونز جابیور کو ہرا کر پہلی رکاوٹ عبور کی، کرسٹینا کوسووا نے سوتیلانا کزنٹسوا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جوہانا لارسن بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہیں، انہوں نے ریبریکووا کو شکست فاش سے دوچار کیا، انستاسیا اینجلیق کربر کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، مارکیٹا نے وانگ یفان کو شکست دے کر پہلا مرحلہ عبور کیا۔ ابتدائی روز راجر فیڈرر، سٹیفانوس سٹسپاس، مرین کلچ، گریگور دمترف، کاسپر ریوڈ، ایلکسی پوپائرن، کائی نیشکوری اور اوسکر اوٹے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔فرانس میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے ابتدائی روز کھیلے گئے پہلے رائونڈ میچز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹالین کھلاڑی لورینزو سونیگو کو 6-2، 6-4 اور 6-4 سے مات دی۔ کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن کھلاڑی میکسی میلین مارٹرر کو 6-2، 6-2 اور 7-6 (7-4) سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہے، انہوں نے فرانسیسی حریف کوئنٹن ہالیز کو 6-2، 6-3 اور 6-4 سے شکست فاش سے دوچار کیا، کروشین کھلاڑی مرین کلچ نے تھامس فابیانو کو 6-3، 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، بلغارین کھلاڑی گریگور دمترف نے سربین کھلاڑی جانکو ٹپساروچ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6-3، 6-0، 3-6، 6-7 (4-7) اور 6-4 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، کاسپر ریوڈ نے ایرنسٹ گلبس، ایلکسی پوپائرن نے اوگو ہمبرٹ اور اوسکر اوٹے نے میلک جزیری کو ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی۔

مزیدخبریں