اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ کی سرگرم کارکن گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کے حوالے سے درخواست پر حکومتی اداروں سے جواب طلب کر لیا ہے۔عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے پشتون تحفظ موومنٹ کی سرگرم کارکن گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ملک، مذہب اور اداروں کیخلاف کوئی بات ہو تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنا پیمرا پر لازم ہے۔ اس طرح کی ایک اور درخواست کون مٹا چکے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے پاس فیس بک بند کرنے کا میکنزم نہیں ہے۔ عدالت نے درخواست پر پی ٹی اے اے، پیمرا، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔