کراچی( نیوزرپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے امیر المو منین حضرت علی المرتضیٰ ؓ کی دینی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ خا نۂ خدا میں ولا دت اور شہا دت کا منفرد اعزاز حضرت علی ؓ کے سوا کسی اور کو حاصل نہ ہو ا۔انہوں نے میمن مسجد میں یومِ علی کے اجتما ع سے خطاب میں کہا کہ حضرت علیؓ نے دین کی سر بلندی ،عدل و مساوات ،کا قیام اور انسا نی اقدار کا تحفظ آپ کی زندگی کا نصب العین تھا ۔ آپ نے نو عمروں میںسب سے پہلے اسلام قبول کیا،حضرت علی ؓ وہ عظیم الصفات شخصیت ہیں جنھیں نبی کریم ﷺنے اپنا بھا ئی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؓ کا دور اقتدار اور فلسفۂ حکو مت عدل و مساوات ،انسانی اقدار کے تحفظ کا ضا من تھامنعقدہ تقریب میں کہا کہ حضرت ولی کا شما ر عشرہ مبشرہ میں ہو تا ہے ،آپ علم فقہ کے ایسے ماہر تھے کہ مشکل سے مشکل فیصلے قرآان و حدیث کی روشنی میں کر لیتے ،آپ نے دین اسلام کی ترویج و سربلندی کیلئے بے مثال خدمات انجام دیں میں خطاب میں کہا کہ حضرت علی المر تضیٰ نے اپنی تما م صلا حیتیں دین کے تحفظ، اسلام کی بقا ء اور قرآن و سنّت کی ترویج کے لئے صرف کیں ، دربا ر رسا لت سے آپ کو ’’باب العلم ‘‘ کا خطاب عطا ہوا ،رسول اکرم ﷺ نے آپ کو سب سے بہتر فیصلہ کر نے والا قرار دیا۔ جبکہ جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کر تے ہو ئے علامہ عبد الحفیظ معارفی،مولانا سید عبد القادر شیرازی،مولانا سید عبد الوہاب قادری،مفتی فیض الہادی،علامہ عبد الحق سیفی، مولانا کامران قادری،محمد الطاف قادری ،مولانا شوکت سیالوی،مولانا راشد علی رضوی،مفتی بلال متینی نے حضرت علی ؓ کی دینی خدما ت کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ۔ مقررین نے کہا کہ اسلام انسانی معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام اور ظلم کے انہدام پر زور دیتا ہے معاشرے میں عدل ،توازن ہی اس کی بقا ء ہے ،جبکہ جبرو استبداد ،ظلم و بربر یت ،دہشت گردی اور معا شرتی نا ہمواریا ں ہو ں تو معاشرے کی ترقی ممکن نہیں ۔ آج حضرت علی ؓ کی تعلیمات و اقوا ل کو ر ہنما ء اصول بنا کر گمراہ معاشرے کی اصلاح کی جاسکتی ہے۔