کراچی کے طلبہ نے قوت گویائی سے محروم افراد کی بات اردو زبان میں سمجھانے والا دستانہ تیارکرلیا

May 28, 2019

کراچی(نیوز رپورٹر)نجی انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نے قوت گویائی سے محروم افراد کی بات اردوزبان میں سمجھانے کے لئے اسپیڈ جنریٹر گلو(دستانہ) تیار کرلیاہے۔پاکستانی طلبہ کسی بھی میدان میں کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں۔ اس بار کراچی کے عثمان انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نے قوت گویائی سے محروم افراد کو امید کی راہ دکھائی ہے۔ عثمان انجینئرنگ انسٹیٹوٹ کے طلبہ پر امید ہیں کہ ان کی یہ ایجاد سرکاری سرپرستی ضرور حاصل کرلے گی۔عثمان انسٹیوٹ آف انجینئرنگ کے شعبہ الیکٹرانکس انجینئرنگ کے چار طالبعلموں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسپیڈ جنریٹر گلو(دستانہ)تیار کیاہے۔طلبہ کے مطابق یہ دستانہ ایسے افراد کے لئے مددگار ہے جو بولنے کی صلاحیت سے محروم ہیں ۔ اس دستانے کا خاص کمال یہ ہے کہ یہ نہ صرف اشاروں کی زبان کو قومی زبان اردو میں ڈھالتا ہے بلکہ اسکی ادائیگی بھی خوبصورت ہے۔اس دستانے کی تیاری میں حصہ لینے والے طلبہ میں محمد بلال، محمد مبشر، صدف اور فضیلہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں