کمسن بھائیوں کی حراست،ایس ایچ او گولڑہ اور تفتیشی افسر گرفتار

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ گولڑہ پولیس کی جانب سے مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے دو کمسن بھائیوں کو حراست میں لے کر تھانے میں بٹھائے رکھنے کی شکائت پر آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ایس ایچ او ارشد علی اور تفتیشی اے ایس آئی ثاقب گل کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرادیا پولیس کو تسلیماں بی بی نے بتایا کہ میرے گھر چونگی نمبر26 میںاے ایس آئی ثاقب سادہ کپڑوں میں چار افراد سمیت میرے گھر داخل ہوا اور میرے بھانجوں علی شیرا ور حمزہ پسران محمد ارشد کو اٹھا کر تھانے لے گئے اور بچوں سے فون کراتے رہے کہ ساجد کو پیش کردو تو نابالغان کو تھانے سے گھر بھیج دیں گے جس پر اہلکاروں کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کو درخواست دی گئی عدلت نے بیلف مقرر کیا جس نے تھانے ریڈ کرکے دونوں کمسن بھائیوں کو بازیاب کرلیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر آئی جی اسلام آباد نے ایس ایچ او ارشد علی اور تفتیشی اے ایس آئی ثاقب کے خلاف مقدمہ درج کراکے انہیں گرفتار کرادیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...