راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی تھانہ نصیر آباد پولیس نے شراب برآمدگی کا مقدمہ درج کرلیا پولیس نے گذشتہ روز دوران ناکہ بندی گاڑی نمبر BRC-81کو روک کر چیک کیا تو ملزم ساجد علی سے 80لیٹر شراب برآمد ہوئی ملزم کے انکشاف پر تنویر مسیح کے مکان پر ریڈ کیا جہاں پر ایک ملزم منور بابر جو جعلی شراب تیار کر رہا تھا کو قابو کرلیا ، موقع سے 350بوتل شراب ، 200لیٹر کھلی شراب و دیگر سامان آلات فلنگ اور شراب لیبل ،ڈھکن ،پیکنگ مشین اور بوتلیں وغیرہ برآمد کئے گئے ۔