ریلوےکامسافروں کیلئےعید کے دن تمام ٹرینوں میں کرائےمیں 50فیصد رعایت دینے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کے لیے عید کے دن سفر کرنے والے مسافروں کو تمام ٹرینوں میں کرائے کی مد میں 50فیصد رعایت حاصل ہوگی۔  پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر اضافی رش کے پیش نظر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا  کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسافروں کے لیے شکریہ کے ساتھ عید پر بڑا اعلان کیاہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبرکی منظوری کے بعدعید کے لیے سپیشل ٹرینوں کا  باقاعدہ شیڈول جاری  کردیا گیا۔پاکستان ریلوے کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے 2 جون کو صبح 10.45 بجے پشاور کے لئے روانہ ہو گی۔ * دوسری عید سپیشل ٹرین 2 جون کو کوئٹہ سے دن 11.30بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی ۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق  تیسری عید سپیشل ٹرین 3 جون کو دن 11بجے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن  سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی۔اسی طرح  چوتھی اسپیشل ٹرین  8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ کے لئے روانہ ہو گی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 8 جون ہی کو لاہور سے شام چھ بجے کراچی کینٹ کے لئے روانہ ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن