لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ''یوم تکبیر'' کے حوالے سے ملک بھر میں ضلعی ہیڈکوارٹرز پر 27سے29مئی تک تین روز تقریبات کا آغازنصیر آباد میں''یوم تکبیر'' کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے اور ایم ایس ایف کے مرکزی صدر و سابق مشیر وزیر اعلیٰ رانا ارشد نے پنجاب کے صدر شہزاد خان سمیت دیگرکے ہمراہ کیک کاٹا۔ انہوں نے کہا کہنوازشریف نے6 ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کوناقابل تسخیر بنادیا ۔