لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ یہ المیہ ہے کہ عالم اسلام کی واحد ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان کو دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا مسلسل میڈیا ٹرائل کیا جار ہاہے لیکن کرائے کے نالائق حکمران جان لیں وہ آج بھی عوام کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں ریاستی ہتھکنڈے مسلم لیگ ن کو جھکا نہیں سکتے حکمران ڈیل کا الزام لگاتے ہیں آج تک یہ نہیں بتا سکے کس نے این آر او مانگا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت سے بڑھ کر کسی جماعت کا کردار نہیں آج بھی ہم عوامی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کر رہے ہیں ،شریف فیملی جرات کے ساتھ مصائب کا مقابلہ کر رہی ہے۔