ناقص حکومتی کارکردگی پر عوام مایوس ہیں:محموداختر گورائیہ

فیروزوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن ضلعی تنظیم کے رہنما محمود اختر گورائیہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ناقص کارکردگی پر قوم کو مایوس کیا ہے کرپٹ عناصر اور سیاستدانوں کو چورچور کہنے والے کی اپنی بغل میں چوروں کا جم غفیر ہے عمران خان کو چاہیے کہ وہ چینی سکینڈل کے بعد خود ہی اقتدار سے الگ ہوجائے عمران خان اور بزدار کو بچانے کی خاطر شہباز شریف کا نام سکینڈل میںڈالا گیا ہے قوم سب جانتے ہیں کہ جہانگیر ترین ، بختیار ، چودھری برادران نے ہمیشہ حکومتی اتحاد کاحصہ بن کر لوٹ مار کی ہے عمران خان اپنی اے ٹی ایم مشینوں کو بچانے کیلئے اپوزیشن کو بھی ساتھ رگڑ رہے ہیں جو کسی صورت بھی بہتر عمل نہ ہے محموداختر گورایہ نے کہاکہ چینی ،گندم ،ادویات سکینڈل کے ماسٹر مائنڈحکومت میں بیٹھے ہیںعمران خان مافیا کی بات کرنے سے قبل دیکھیںکہ سارا مافیا تو حکومت میںہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...