لاہو ر(کامرس رپورٹر)لاہورمیں کسٹمرز کو سروسز کی فراہمی کے لئے گزشتہ روز مختلف بینکوں کی مخصوص برانچیں کھلی رہیں تاہم ، بینکوں کی کھلنے والی مخصوص برانچوں میں کلئیرنگ کا کام نہیں ہوا جو آج جمعرات کو ہوگا۔سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بینکوں کو بدھ کو مخصوص برانچیں کھولنے کے احکامات دئیے تھے، اور عید کی چھٹیوں کے بعد اب آج سے بینکوں کے اوقات کارصبح 10بجے سے دوپہر 4 بجے تک ہوں گے۔این این آئی کے مطابق عیدالفطر کی چھ تعطیلات کے بعدسٹاک ایکسچینج اور ملک بھر کے چیمبرز کے ساتھ سرکاری اور نجی ادارے آج جمعرات سے دوبارہ کھل جائیں گے ۔
مختلف بنکوں کی مخصوص برانچوں میں کام‘ بنک ‘سٹاک ایکسچینج،چیمبرز سرکاری و نجی ادارے آج کھل جائینگے
May 28, 2020