اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کیلئے ٹیکس گزاروں کیلئے باسہولت نظام قائم کردیا ہے۔ ایف بی آر کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ انکم ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی کیلئے ایف بی آر نے آن لائن ادائیگی کا سہل نظام بنایا ہے۔ ٹیکس گزار وں کو اپنے آئرس پروفائل پر آئی بی اے این کو اپ ڈیٹ کرنا چاہئے۔ آئی بی اے این کو اپ ڈیٹ کرنے سے ری فنڈز براہ راست ٹیکس گزاروں کے بینک اکائونٹ میں منتقل ہوں گے۔
انکم ٹیکس ریٹرن کیلئے ایف بی آر نے آن لائن ادائیگی کا سہل نظام قائم کردیا: ترجمان
May 28, 2020