اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے 28 مئی کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس 28 مئی کو نیب ہیڈ کوائٹرز میں ہوگا۔ اجلاس میگا کرپشن کیسز کا ازسر نو جائزہ لینے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں میگا کرپشن کیسز سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب اور ڈی جی آپریشنز شرکت کریں گے۔ جبکہ تمام ریجنل بیوروز کے ڈی جیز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔