قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور اور نواح میں چوری کی دو مختلف دو وارداتوں میں چور چھ لاکھ کی رقم چوری کرکے لے گئے۔تھہ شیخم میں نا معلوم چور حافظ تنویر کی دوکان کی دیوار پھاڑ کر دوکان سے چار لاکھ کی رقم اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے جبکہ چک3جاوید نگر سے نا معلوم چور ندیم یسین گھر کے تالے توڑ کر گھر سے دو لاکھ کی نقدی ،دو ہزا رسعودی ریال ودیر سامان چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔