شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی صدر وصوبائی ٹکٹ ہولڈر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ضلع شیخوپورہ کو پیپلزپارٹی کا لاڑکانہ بنانے کیلئے بھٹو کے جیالوں اور بینظیر بھٹو کے ساتھیوںکو متحداور متفق کیا جارہا ہے پارٹی ورکروں کے حقوق کے تحفظ کیساتھ ساتھ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے گراس روٹ لیول تک پارٹی کو مضبوط بنایا جارہا ہے پاکستان جمہوریت کے نام پر حاصل کیا گیا اسکی بقاء اور سلامتی بھی پارلیمانی نظام کے استحکام میں مضمر ہے صدارتی نظام کسی بھی طور پر ملک وقوم کے مفاد میں نہ ہے 18ویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے مگر اپوزیشن جماعتیں اس نقطہ پر ایک ہیں کہ 18 ویں ترمیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی برداشت نہیں کی جائیگی ۔