شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ کرونا کے حوالے سے حکومت کی لاک ڈائون کی کنفیوژ پالیسی کے باعث مریضوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے عید سے قبل لاک ڈائون کھولنے سے کرونا کے پھیلائو میں تیزی آئی ہے حکومت کو چاہئے کہ اس سلسلہ میں جامع قومی حکمت عملی بنائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان تکبر غرور اور اپوزیشن کو نیچا دکھانے کیلئے قوم کی جانوں سے کھیل رہا ہے ۔