ظفرمرزا کاپمزکادورہ،کروناسے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد(نا مہ نگار)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بدھ کو پمز ہسپتال کادورہ کیا،وفاقی سیکرٹری ہیلتھ عامر اشرف خواجہ ڈی جی ہیلتھ بھی ان کے ہمراہ تھے،ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جاری انتظامات اقدامات کا جائزہ لیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے درپیش چیلنجز اور اقدامات بارے بریفنگ دی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا کہ کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ،کرونا وائرس سے بچا ؤکیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا کہ کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے پمز ہسپتال میں نئی پی سی آر کی مشین نصب کی جارہی ہے،مریضوں کو بہترین طبی نگہداشت فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی سہولیات کیلئے بیڈز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے،ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے دن رات جانفشانی سے کام کر رہے ہیں،حکومت پاکستان ان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے،ہسپتالوں میں پی پی ایز کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن