اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سابق وفاقی سیکرٹریوں نے اپنے اجلاس میں شمالی وزیرستان میں وزارت اطلاعات کے ایک سینئر افسر زبید اللہ خان پر حملہ اور اس کی شہادت پر اظہار رنج وغم کیا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے زبید اللہ خان پر حملے اور اس کی شہادت کے واقع کی تحقیقات کے لیے ایک سینئر پولیس آفیسر مقرر کیا جائے اجلاس میں زبید اللہ خان کی انفارمیشن گروپ کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔ سابق سیکرٹریوں نے اپنے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا زبیداللہ خان پر حملہ اور ان کی شہادت کے سلسلے میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اطلاعات ونشریات کا شکریہ ادا کیا اطلاعات ونشریات کے سابق سیکرٹریوں کے اجلاس کی صدارت خواجہ اعجاز سرور نے کی اجلاس میں چوہدری رشید احمد ‘ عمران گردیزی‘ ملک محمد اعظم‘ صبا الحسن‘ شفقت ضبیل نے شرکت کی۔