بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی کوچوں کی تنخواہوں میں کمی پر غور

May 28, 2020

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کوچوں کے معاہدوں پر نظرثانی کرنے پر غور شروع کر دیا ہے کیونکہ بورڈ توقع کر رہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے وہ یہ رقم ضائع کریگا۔وبائی امراض کی وجہ سے موجودہ حالات میں پوری دنیا میں تاحال کوئی کھیل اور کام ممکن نہیں ہے۔ زیادہ تر ملازمین کی طرح بنگلہ دیش ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ عملہ بھی غیر معینہ مدت تک چھٹی پر ہے۔مارچ کے شروع میں زمبابوے سیریز کے بعد ، کوچز جو اپنے اپنے ممالک کے لئے روانہ ہوگئے تھے وہ لاک ڈاؤن میں پھنس چکے ہیں اور ہر کوئی اس صورتحال کے معمول پر آنے کے منتظر ہیں تاکہ وہ واپس آکر اپنا کام شروع کرسکیں۔بی سی بی کرکٹ آپریشن کے چیئرمین اکرم خان نے کہا ہے کہ اگر پانچ یا چھ ماہ کی محصول ضائع ہوجاتی ہیں تو انہیں کوچزکے معاہدوں پر نظرثانی کرنی پڑسکتی ہے۔ بی سی بی دوسرے بورڈزکے برعکس تنخواہوں میں کٹوتی کا خواہاں نہیں تھا لیکن چونکہ بحران کی مدت غیر یقینی ہو رہی ہے تو ایسی صورت حال میں جب دفتر دوبارہ شروع ہوا تو کوچز کے ساتھ بیٹھ کر معاہدے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔

مزیدخبریں